طلاق کے بعد دوبارہ شادی اللہ کی مرضی تھی، نور بخاری
Aug 18, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی سابق اداکارہ نور بخاری نے شوہر عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ دوبارہ شادی کریں گی، تاہم یہ سب اللہ کی مرضی سے ہوا۔ایک حالیہ انٹرویو میں نور بخاری نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سی چیزیں چھوڑ کر اللہ کی راہ اختیار کی تو شاید اللہ نے ہی دوبارہ شادی کا فیصلہ ان کے حق میں لکھا۔سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر الحمدللہ دوبارہ شادی کے فیصلے سے خوش ہیں۔