راکھی ساونت کی ’تماشا 5‘ میں دلچسپی، ببرک شاہ کو میل ورژن قرار دے دیا

راکھی ساونت کی ’تماشا 5‘ میں دلچسپی، ببرک شاہ کو میل ورژن قرار دے دیا

Aug 15, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور معروف رئیلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت کی پاکستانی رئیلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ میں بڑھتی دلچسپی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔اپنے بے باک اور دلچسپ انداز کے لیے مشہور راکھی ساونت ان دنوں ’تماشا‘ کے مختلف وائرل لمحات پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان پر ردعمل بھی دے رہی ہیں، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی رئیلٹی شو کی مداح بنتی جارہی ہیں۔ببرک شاہ کو ’میل راکھی ساونت‘ قرار دے دیاحال ہی میں شو کے امیدوار ببرک شاہ کی حاضر جوابی اور دلچسپ انداز پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں گھر میں ہونے والی تلخ بحث اور سنجیدہ صورتحال کو مزاح اور طنز کے ذریعے دلچسپ بناتے دیکھا گیا۔ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے دلچسپ سوال کیا کہ "کیا ببرک شاہ شو کے ’میل راکھی ساونت‘ ہیں؟"راکھی ساونت کے اس تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، کیونکہ وہ خود بھی بھارتی رئیلٹی ٹی وی میں اپنے بے باک، ڈرامائی اور مزاحیہ انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔