راجپال یادیو کو قرض کی عدم ادائیگی پر نئی مشکل کا سامنا
Aug 8, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کی پروڈکشن کمپنی کے غیر ادا شدہ قرض کی وصولی کے لیے سینٹرل بینک آف انڈیا نے کارروائی شروع کر دی ہے۔بینک نے اتر پردیش میں اداکار کی آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس آویزاں کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں واجب الادا رقم ادا نہ کی گئی تو گروی رکھی گئی جائیدادیں نیلام کی جا سکتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بقایا رقم بڑھ کر 16 کروڑ 61 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ بینک کی جانب سے مقررہ 34 روزہ مدت میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں 9 ستمبر کو آن لائن نیلامی کا عمل شروع کیا جائے گا۔