پنجاب میں 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی

پنجاب میں 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی

Aug 25, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شوبز ڈیسک) پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی رقص اور نامناسب حرکات کے الزامات پر 8 اسٹیج اداکاراؤں کی تھیٹر پرفارمنس پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی۔محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی اداکاراؤں میں ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتانی شامل ہیں۔ان کے علاوہ رائمہ مہر اور حسنہ جٹ بھی ایک ماہ تک تھیٹر میں پرفارم نہیں کرسکیں گی۔نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام کو پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔