پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

Jul 20, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ گزشتہ رات بیرسٹر گوہر نے انہیں آگاہ کیا کہ پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔علی ظفر نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں کسی بھی آئینی ادارے کا بائیکاٹ نہیں ہونا چاہیے، تاہم پارٹی فیصلے کے پابند ہونے کے باعث وہ اس فیصلے کو قبول کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین بی بی کے حالیہ بیان کا پاکستان تحریک انصاف کے مؤقف یا پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔