سلمان خان سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ سامنے آ گیا

سلمان خان سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ سامنے آ گیا

Aug 1, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی فلم ساز و پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے اداکار سلمان خان سے گلیکسی اپارٹمنٹس میں ہونے والی ایک یادگار ملاقات کا دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے۔کامیڈین سائرس بروچا کے ساتھ گفتگو میں شیلندر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک موقع پر سلمان خان کو بالوں کے علاج کے عمل سے گزرتے دیکھا، جہاں وہ آئینے میں خود کو دیکھتے ہوئے اطمینان سے بریانی بھی کھا رہے تھے۔ان کے مطابق یہ منظر ان کے لیے غیر معمولی تھا اور اس سے اندازہ ہوا کہ سلمان خان اپنی شخصیت اور ظاہری تاثر کو برقرار رکھنے کے لیے کتنی سنجیدگی سے توجہ دیتے ہیں۔