وزیراعظم سے طلال چودھری اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات
اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ملاقات کی، جس میں وزارتِ داخلہ سے متعلق امور، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل وزیراعظم سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بھی ملاقات کی، جس میں مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے، صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم کو مون سون سیزن کے لیے ہنگامی تیاریوں، پیشگی انتباہی نظام کو مکمل طور پر فعال بنانے اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جاری تعاون سے متعلق پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔