صدر مملکت نے تین اہم سرکاری سمریوں کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے تین اہم سرکاری سمریوں کی منظوری دے دی

Jul 16, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( اباسین خبر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین اہم سرکاری سمریوں کی منظوری دے دی۔ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دے دی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا۔اس کے علاوہ صدر مملکت نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے رکن کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دے دی۔