پربھاس کی ڈاکٹر کے ساتھ تصویر وائرل، صحت سے متعلق قیاس آرائیاں

پربھاس کی ڈاکٹر کے ساتھ تصویر وائرل، صحت سے متعلق قیاس آرائیاں

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکار پربھاس کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ہڈیوں کے ایک معروف سرجن نے تصویر کے ساتھ پربھاس کی فلمی ایکشن اور اسٹنٹس کے دوران برداشت کی جانے والی جسمانی تکالیف کا ذکر کیا، تاہم بعد میں پوسٹ حذف کردی۔پوسٹ کے بعد مداحوں نے سوال اٹھایا کہ آیا پربھاس کسی پرانی گھٹنے یا کمر کی چوٹ کے علاج یا سرجری سے گزر رہے ہیں۔ تاہم اداکار کی صحت سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔مداحوں نے پربھاس کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔