جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Jul 23, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر)جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ سرویکئی کے محرر مہران محسود پولیس اسٹیشن سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔