بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشت گرد ہلاک، 11 اہلکار شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشت گرد ہلاک، 11 اہلکار شہید

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

 کو ئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان میں قومی شاہراہ این-25 پر جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 19 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گرد مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کر رہے تھے، جنہیں بروقت آپریشن کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 جوان شہید ہو گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق عوام کے جان و مال، قومی شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جبکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔