فلپ لام کی فیفا اور ٹکٹوں کی بڑھتی قیمتوں پر تنقید
Jun 24, 2026|ویب ڈیسک
جرمن( سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے سابق عالمی چیمپئن اور فٹبال کے معروف کھلاڑی فلپ لام نے ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک جرمن اخبار میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں فلپ لام نے کہا کہ عالمی فٹبال ٹورنامنٹ تجارتی مفادات کی نذر ہوتا جا رہا ہے، جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث شائقین میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور ان کے لیے فیفا اور ٹورنامنٹ کو الگ الگ دیکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔فلپ لام نے کلب ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے فیصلے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ اس اقدام نے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور مصروف شیڈول پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔