پٹرولیم ڈویژن اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات آج ہوں گے
Jul 27, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان اہم مذاکرات آج ہوں گے، جن میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور نئے پرائسنگ نظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم کی زیر صدارت آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان روزانہ کرے گی۔نئے نظام کے مطابق اوگرا قیمتوں کا تعین گزشتہ سات روز کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز پہلے سے نافذ قیمتیں برقرار رہیں گی۔