پیٹرول 39 پیسے، ڈیزل 2 روپے 40 پیسے مہنگا

پیٹرول 39 پیسے، ڈیزل 2 روپے 40 پیسے مہنگا

Aug 25, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق 25 اگست سے ہوگا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔