پٹرول 66 پیسے سستا، ڈیزل 52 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا
Oct 10, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت کم ہو کر 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکومت کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین تین روز کے لیے کیا گیا ہے۔