پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد عوام پر مزید مالی بوجھ پڑ گیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جن کا اطلاق 19 اگست تک صرف ایک روز کے لیے ہوگا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہریوں پر مالی دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔