پیٹرول، ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ، نئی قیمتیں بھی مقرر
Aug 22, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ نافذ کردیا گیا۔اوگرا کی دستاویز کے مطابق پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل پر بھی مارجن 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 81 پیسے بڑھ کر 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 59 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں 24 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔