پٹرول 2 روپے 27 پیسے، ڈیزل 3 روپے 56 پیسے سستا
Sep 29, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول 389 روپے 3 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 404 روپے 97 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 29 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلیوں کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔