بجلی فی یونٹ 1 روپے 73 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

بجلی فی یونٹ 1 روپے 73 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

Sep 29, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا رکھی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ فراہم کردہ بجلی کی اوسط لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔اگست کے دوران پانی سے 37.84 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.88 فیصد، درآمدی کوئلے سے 15.59 فیصد اور فرنس آئل سے 2.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق زیرِ جائزہ مدت میں مقامی گیس سے 7.04 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔