پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
Sep 29, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 339 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 425 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔