پٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا
Aug 21, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پٹرول 27 پیسے جبکہ ڈیزل ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست 2026ء سے ایک روز کے لیے ہوگا۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کررہی ہے۔