پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا اعلان
Aug 27, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل 371 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد آئندہ دو روز کے لیے ہوگا۔