پیٹرول اور ڈیزل مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہوگیا
Aug 8, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 10 اگست تک پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ڈیزل کی قیمت بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔