پی سی بی نے ٹیسٹ اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا

پی سی بی نے ٹیسٹ اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا

Sep 1, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہے۔پی سی بی کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد کو اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا ہے۔ان کی جگہ 7 متبادل کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، جن میں سے 5 کھلاڑیوں نے تاحال ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کیا جبکہ 2 کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔متبادل کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ، محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔اس کے علاوہ پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ٹیم کی ذمہ داریوں سے ریلیز کردیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پی سی بی کی جانب سے یہ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔