پاسکو کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً ختم ہوگئے

پاسکو کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً ختم ہوگئے

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کوآپریشن (پاسکو) کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی اجازت کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری میں کامیاب نہ ہوسکیں، جس کے باعث پاسکو کے پاس موجود اسٹریٹیجک ذخائر انتہائی کم رہ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صورتحال کے پیش نظر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ درآمدی عمل سے قبل ضروری شرائط پوری کرنے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔حکام کے مطابق گندم کی درآمد کے لیے پری شپمنٹ انسپیکشن سمیت دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی، جبکہ صوبوں کو اپنی ضروریات کے مطابق گندم کی خریداری کے لیے درکار رقم بھی فراہم کرنا ہوگی۔