ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 49 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے
Aug 14, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق اضافے کے بعد اس کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔