ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

Jun 30, 2026|ویب ڈیسک

 کراچی( کامرس ڈیسک)مالی سال 2025-26 کے اختتام پر آخری ہفتے کے دوران پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مالی سال کے اختتامی ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔مرکزی بینک کے مطابق اس کے پاس 15 ارب 91 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 56 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔