پاکستانی گانا ’پل پل‘ عالمی ڈی جے کی آواز بن گیا

پاکستانی گانا ’پل پل‘ عالمی ڈی جے کی آواز بن گیا

Aug 3, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک)معروف برطانوی ڈی جے فریڈ اگین نے پاکستانی گانے ’پل پل‘ کا ریمکس پیش کرکے اسے بین الاقوامی سطح پر نئی پہچان دے دی۔گانے کے گلوکار عفان خان اور علی سومرو نے اپنے گیت کو عالمی پذیرائی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام شیئر کیا۔دونوں فنکاروں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فریڈ اگین اور میکسیکن بینڈ لاطینی مافیا کے حالیہ لائیو اسٹریم کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ گانا انہوں نے صرف محبت اور خلوص کے جذبے سے تخلیق کیا تھا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ ایسا گانا بنائیں جس پر انہیں مکمل یقین ہو، اور اب اسے عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔