پاکستان اور امریکا کا تجارتی فریم ورک جلد مکمل کرنے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کا تجارتی فریم ورک جلد مکمل کرنے پر اتفاق

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے کے درمیان پاکستان اور امریکا کے باہمی تجارتی فریم ورک سے متعلق مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔دونوں ممالک نے تجارتی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے اور تکنیکی سطح پر مذاکرات کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کر لیا۔ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری ضروری ہے۔امریکی حکام نے پاکستان میں جاری لیبر اور ضابطہ جاتی اصلاحات پر پیشرفت کو سراہا۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ تجارتی معاہدے کو جلد مکمل کرنے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔