پاکستان نے جولائی میں 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرضے اور گرانٹس حاصل کیے

پاکستان نے جولائی میں 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرضے اور گرانٹس حاصل کیے

Aug 25, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) دوطرفہ اور کثیرالجہتی قرضوں کی وصولی میں کمی کے باوجود پاکستان نے مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ جولائی میں مجموعی طور پر 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور امدادی رقوم حاصل کرلیں۔گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے دوران پاکستان کو 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس طرح رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی وصولی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔پاکستان نے نئے پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے روایتی اور اسلامی دونوں طریقوں سے بیرون ملک سے رقوم حاصل کرنے میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔