جولائی میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ، تجارتی خسارہ کم

جولائی میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ، تجارتی خسارہ کم

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2026 میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملکی برآمدات 2.94 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران درآمدات میں 0.2 فیصد کمی ہوئی، جبکہ برآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارے میں 15 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔وزارت خزانہ نے کہا کہ برآمدی شعبے کی کارکردگی میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں اور جولائی کے اعداد و شمار مالی سال 2027 کے لیے مثبت آغاز کی نشاندہی کرتے ہیں۔وزارت کے مطابق وفاقی بجٹ میں برآمدات اور نجی شعبے پر مبنی پالیسیوں کے ابتدائی اثرات بھی حوصلہ افزا سامنے آ رہے ہیں۔