آپریشن شعبان: بلوچستان میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 88 ہو گئی

آپریشن شعبان: بلوچستان میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 88 ہو گئی

Jul 15, 2026|ویب ڈیسک

راولپنڈی( اباسین خبر) بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان بدستور جاری ہے، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حالیہ کارروائیوں میں مزید تین دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تازہ کارروائیوں کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 126 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔