آبنائے ہرمز میں تیل بردار دیوہیکل جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ویڈیو جاری

آبنائے ہرمز میں تیل بردار دیوہیکل جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ویڈیو جاری

Oct 12, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک بڑے تیل بردار جہاز کے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں مبینہ طور پر قواعد کی خلاف ورزی کرنے والا ایک دیوہیکل تیل بردار جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرایا، جس کے بعد دھماکا ہوا اور جہاز کے انجن والے حصے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خام تیل سے بھرا ہوا یہ جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق جہاز نے اپنے تمام سمت شناسی کے نظام بند کر رکھے تھے اور مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز راستے سے گزر رہا تھا، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔واقعے کے بعد ایرانی بحریہ نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی حدود میں اپنے سمت شناسی اور شناختی نظام بند کرنے والے کسی بھی جہاز کو دشمن تصور کیا جائے گا۔بیان کے مطابق ایسے جہازوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔