نورا فتحی نے یاسین بونو سے تعلقات کی افواہیں مسترد کر دیں

نورا فتحی نے یاسین بونو سے تعلقات کی افواہیں مسترد کر دیں

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر، گلوکارہ اور اداکارہ نورا فتحی نے مراکش کے مشہور فٹبالر یاسین بونو کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر پہلی بار وضاحت کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں نورا فتحی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یاسین بونو ان کے اچھے دوست ہیں اور دونوں کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے۔نورا فتحی نے کہا کہ یاسین بونو دنیا کے بہترین گول کیپرز میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے دوست کی کامیابیوں کو سراہتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق وہ یاسین بونو کو کافی عرصے سے جانتی ہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ میں دونوں کے درمیان رابطہ زیادہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسین ایک شائستہ، عاجز اور نرم مزاج انسان ہیں، جن کی توجہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، محنت اور تربیت پر مرکوز رہتی ہے۔