اپنی سرزمین پر دہشت گردی قبول نہیں، امن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، شیر افضل

اپنی سرزمین پر دہشت گردی قبول نہیں، امن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، شیر افضل

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

لکی مروت( اباسین خبر) پولیس اہلکار سمیع اللہ کے مبینہ اغوا کے خلاف منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔احتجاج میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکا نے دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مغوی پولیس اہلکار کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ لکی مروت کے عوام امن کے لیے متحد ہیں اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کو علاقے میں کسی قسم کی گنجائش نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام اور ریاستی اداروں کو مل کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے سمیع اللہ کی بازیابی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے امن و استحکام کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔اجتماع کے شرکا نے پولیس اہلکار کے مبینہ اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے امن، اتحاد اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔