نمرہ خان نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی اداس پوسٹ اور شادی کی تصاویر ہٹائے جانے کے بعد گردش کرنے والی علیحدگی کی خبروں پر وضاحت کر دی ہے۔نمرہ خان نے جون 2026ء میں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور پیرس میں ہونے والی تقریبِ نکاح اور شادی کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ریل شیئر کرنے کے بعد ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ویڈیو میں انہوں نے پیغام دیا کہ اگر زندگی مشکل ہو جائے، لوگ سمجھنا چھوڑ دیں یا کوئی ساتھ نہ دے تو بھی انسان کو خود کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔نمرہ خان نے کہا کہ جب انسان خود کے لیے مضبوط سہارا بن جاتا ہے تو کوئی اسے شکست نہیں دے سکتا، اور ہر شخص کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ وہ اپنی ذات کے لیے کافی ہے۔اداکارہ کی پوسٹ پر ایک صارف نے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی حذف کر دی ہیں، جس کے بعد علیحدگی سے متعلق افواہیں مزید پھیل گئیں۔ نمرہ خان نے ان قیاس آرائیوں پر اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے صورتحال واضح کر دی۔