ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان جلد اپنی قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور اپنی زندگی کو خوشگوار انداز میں گزار رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس جوڑے نے طویل عرصے سے ایک خاندان کی طرح زندگی گزاری ہے اور اب انہوں نے اپنے تعلق کو باضابطہ شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب پانچ جولائی کو منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور اہل خانہ کو مدعو کیا جائے گا۔