نئی امریکی پابندیاں، ایرانی کرنسی تاریخی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

نئی امریکی پابندیاں، ایرانی کرنسی تاریخی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

تہران( کامرس ڈیسک) امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں شدید کمی ہوگئی اور وہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی کھلی منڈی میں امریکی ڈالر کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جبکہ ڈالر کے مقابلے میں ایرانی تومان کی قدر تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔ ایک ڈالر کی قیمت 2 لاکھ تومان سے بھی تجاوز کرگئی۔مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 61.4 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 128.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اعتراف کیا ہے کہ شہری اس وقت متعدد مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق مہنگائی، روزگار اور معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ عوام بہتر اور باوقار زندگی گزار سکیں۔