نوال سعید کا شوبز سے باہر شادی کا عندیہ
لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ جیون ساتھی کا انتخاب انتہائی مشکل فیصلہ ہے، وہ شادی کے لیے ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو انہیں عزت دے اور اچھے اخلاق کا حامل ہو۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نوال سعید کا حالیہ بیان گردش کر رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ جیون ساتھی کا انتخاب شوبز کی دنیا سے نہیں کریں گی۔ ان کے مطابق شریک حیات کا انتخاب کیریئر کے انتخاب سے کہیں زیادہ مشکل ہے کیونکہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس کے نتائج کا پہلے سے اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔اداکارہ نے کہا کہ کیریئر میں انسان نئی چیزیں سیکھ کر اپنا راستہ تبدیل کرسکتا ہے، لیکن جیون ساتھی کے معاملے میں یہ فیصلہ آسان نہیں ہوتا، کیونکہ کسی شخص کے مستقبل کے رویے کا یقین سے اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔نوال سعید نے واضح کیا کہ جب بھی وہ شادی کریں گی تو شوبز سے باہر کسی شخص کو شریک حیات بنانے کو ترجیح دیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کے لیے دولت یا شہرت سے زیادہ اہم ایک بردبار، عزت کرنے والا، مہربان اور سادہ مزاج انسان ہے۔