ناصر مدنی کا مومنہ اقبال سے متعلق بیان پر معذرت اور یوٹرن

ناصر مدنی کا مومنہ اقبال سے متعلق بیان پر معذرت اور یوٹرن

Jun 27, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے قانونی نوٹس کے بعد معروف مذہبی اسکالر ناصر مدنی نے اپنے سابقہ بیان پر نظرثانی کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔نعتیہ اندازِ گفتگو کی وجہ سے پہچانے جانے والے مذہبی مقرر ناصر مدنی نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں مومنہ اقبال کے بارے میں بات کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا جس کے بعد اداکارہ نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا، جس کی پیروی ان کی بہن رمشہ اقبال نے کی۔بعد ازاں اپنے تازہ بیان میں ناصر مدنی نے کہا کہ اگر ان کی کسی بات سے مومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ ان کے مطابق وہ اپنی بات واپس لیتے ہیں اور عوامی سطح پر معافی چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی بیٹی کی عزت و احترام سب کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی خاتون کی عزت کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹیاں سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں اور انہیں احترام کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔ناصر مدنی نے رمشہ اقبال کے حوالے سے بھی کہا کہ انہوں نے اپنی محنت سے قانون کے میدان میں شناخت بنائی ہے اور وہ تمام بیٹیوں کے لیے آواز اٹھانے کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔