نانا پاٹیکر کی 76 سال کی عمر میں فٹنس ویڈیو وائرل

2 گھنٹے قبل
نانا پاٹیکر کی 76 سال کی عمر میں فٹنس ویڈیو وائرل

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ 76 برس کی عمر کے باوجود بہترین جسمانی فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرائی سیپ ڈِپس کرتے نظر آ رہے ہیں۔یہ ویڈیو فوٹوگرافر اور پروڈیوسر اتل کاسبیکر نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں نانا پاٹیکر سفید بنیان اور شارٹس میں موجود ہیں، گلے میں گمچھا ڈالے ہوئے وہ بارز پر 15 ڈِپس مکمل کرتے ہیں اور آخر میں مسکراتے ہوئے کیمرے کی طرف دیکھتے ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے۔ اداکارہ شلپا شیٹی، راہول دیو اور وینیت کمار سمیت متعدد فنکاروں نے کمنٹس کیے جبکہ ریپر بادشاہ نے بھی اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے نانا پاٹیکر کی فٹنس کو سراہتے ہوئے انہیں لیجنڈ اور نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا ہے۔