محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر
Aug 11, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کر دیا۔وزارت خزانہ نے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی ملک کی بطور ڈپٹی گورنر تقرری 10 اگست 2026 سے مؤثر ہوگی اور ان کی مدتِ تعیناتی 5 سال مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق محمد علی ملک کی تقرری اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی شق 11 اے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔