فیس لفٹ سے خود کو نہیں بدل رہا، بہتر نظر آنا چاہتا ہوں: محمد احمد
کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد نے چہرے پر کروائے جانے والے طریقہ کار سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شخصیت تبدیل نہیں کر رہے بلکہ خود کو مزید بہتر انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔چند روز قبل محمد احمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں انہیں چہرے پر ایک طریقہ کار کرواتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب وہ اپنی موجودہ شکل میں ہی اچھے لگتے ہیں تو پھر یہ طریقہ کار کیوں کروا رہے ہیں۔اس پر محمد احمد نے جواب دیا کہ فیس لفٹ کے ذریعے وہ خود کو تبدیل نہیں کر رہے بلکہ اپنی بہتر شکل سامنے لانا چاہتے ہیں۔سینئر اداکار نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک معمولی طریقہ کار ہے اور اس کا مقصد ظاہری شکل کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کسی قسم کی ’’بالی ووڈ‘‘ طرز کی پلاسٹک سرجری نہیں، اس لیے فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔