اباسین خبر

مفتی عبدالقوی کا فریحہ فرخ کو ’پوتی‘ قرار دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

مفتی عبدالقوی کا فریحہ فرخ کو ’پوتی‘ قرار دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

 ملتان( شو بز ڈیسک)متنازع مذہبی شخصیت اور میڈیا فگر مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئے ہیں، اس بار وجہ سوشل میڈیا انفلوئنسر فریحہ فرخ کے بارے میں ان کا دیا گیا بیان بنا ہے۔فریحہ فرخ حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں دیسی کھانوں سمیت مختلف موضوعات پر ان کے تبصروں کو شدید تنقید اور میمز کا سامنا کرنا پڑا۔اسی دوران مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ فریحہ فرخ کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فریحہ فرخ ان کی پوتی ہیں اور ان کے درمیان دادا پوتی کا رشتہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی فریحہ فرخ کے خلاف بات کرے گا تو وہ ان کا دفاع کریں گے۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے اور صارفین مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔