مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ملاقات کا دلچسپ تجربہ بیان کر دیا
Jun 24, 2026|ویب ڈیسک
جرمن( سپورٹس ڈیسک)معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ مشترکہ ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ تجربات سے پردہ اٹھایا ہے۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں ابتدا میں اندازہ تھا کہ رونالڈو کی مصروفیات کے باعث ملاقات اور شوٹنگ کے لیے بہت کم وقت ملے گا۔مسٹر بیسٹ کے مطابق انہوں نے ویڈیو کا تصور بھی محدود وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا تھا اور وہ شوٹنگ کے دوران رونالڈو کے وقت اور شیڈول کا بھرپور احترام کرنا چاہتے تھے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں رونالڈو نے انہیں توقع سے کہیں زیادہ وقت دیا اور شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اپنے گھر آنے کی دعوت بھی دی، جو ان کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ ثابت ہوا۔