کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے مردوں کے رویّوں سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر مرد خواتین کو دھوکا دیتے ہیں، اس لیے لڑکیوں کو اپنی ذات اور عزتِ نفس کو ترجیح دینی چاہیے۔فرحان سعید حال ہی میں اداکارہ مامیا شجافر کے ہمراہ ایک پروگرام میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کیلئے شریک ہوئے، جہاں رشتوں اور اعتماد سے متعلق گفتگو کی گئی۔دورانِ گفتگو مامیا شجافر نے کہا کہ بہت سے لڑکے جھوٹے وعدوں اور باتوں کے ذریعے لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں، جس پر فرحان سعید نے کہا کہ صرف چند نہیں بلکہ تقریباً تمام مرد فراڈ ہوتے ہیں۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ سب سے پہلے خود سے محبت کریں اور اپنی خوشی و وقار کو مقدم رکھیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ کسی بھی تعلق میں اپنی ذات کو مکمل طور پر قربان نہیں کرنا چاہیے اور بار بار مواقع دینا بھی درست فیصلہ نہیں ہوتا۔