مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف

مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف

Oct 7, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( شو بز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس عبہر گل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رمشا اقبال کی اپیل منظور کرلی۔رمشا اقبال نے سیشن کورٹ کی جانب سے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے فیصلہ ان کے حق میں سنا دیا۔