ایمان فاطمہ کا رجب بٹ کے خلاف قانونی اقدام، معاملہ فیملی کورٹ پہنچ گیا

ایمان فاطمہ کا رجب بٹ کے خلاف قانونی اقدام، معاملہ فیملی کورٹ پہنچ گیا

Oct 7, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( شو بز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان ازدواجی تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا، ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ دائر کردیا۔رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے مالی معاونت کی درخواست کی ہے۔اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں وہ اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شریک ہوئے، جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ایمان فاطمہ کے وکلا کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہیں ہوا، جس کے باعث ان کے مؤکلین اب بھی قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک بار پھر رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی نجی زندگی سے متعلق معاملے پر مرکوز ہوگئی ہے۔