لاہور ( شو بز ڈیسک) پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی نکاح تقریب کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔اداکارہ کی شادی کی مختلف تقریبات، جن میں دعا خیر، مہندی اور دیگر ایونٹس شامل ہیں، پہلے ہی مداحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں اور ان کے فوٹو شوٹس کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔مومنہ اقبال کے انسٹاگرام پر تقریباً 20 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں، اور وہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی مضبوط اور جاندار اداکاری کی وجہ سے ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں میرے ہم نشین، دو کنارے، توبہ، احسان فراموش، عہدِ وفا، پارلر والی لڑکی اور دستک سمیت کئی کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔نکاح کے موقع پر اداکارہ نے ڈل گولڈن رنگ کا خوبصورت اور نفیس کڑھائی والا لہنگا زیب تن کیا، جس کے ساتھ ہم رنگ چولی اور بھاری دوپٹہ شامل تھا۔ ان کے انداز کو مزید منفرد بنانے کے لیے ایک اضافی رسٹ رنگ دوپٹہ بھی استعمال کیا گیا، جس پر لیس اور گوٹا کا باریک کام کیا گیا تھا اور اسے خوبصورتی سے اسٹائل کیا گیا تھا۔
مومنہ اقبال کی نکاح تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، دلکش دلہن کا انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
2 گھنٹے قبل