کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے: مشعال ملک
Jul 7, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( اباسین خبر) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر پر توجہ دے۔برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر جاری اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ برہان وانی کی برسی کشمیری عوام کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتی ہے اور حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور عالمی برادری کو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مشعال ملک نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن، انصاف اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔